کورونا وائرس سے مزید 5افراد دم توڑ گئے

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں مزیدشد ت آنے لگی ، موذی وائرس سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 492 افراد میں سے کورونا کے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔

 

 

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے اس دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.24 رہی۔جبکہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 169 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

قومی ادارہ صحت کی جانب سے اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کی شرح کے مطابق نوشہرہ کوروناسے شدیدمتاثر ہے ،شرح 20 فیصد ہے اسی طرح ایبٹ آباد، 8.22 فیصد،لاہور 6.78 فیصد،اسکردومیں 6.25 فیصد ہے

 

این آئی ایچ کاکہناہے کہ پشاورمیں کورونا وائرس کی شرح 4.09 فیصد،مردان، 3.75فیصد،بہاولپور 3.45 فیصد،کراچی ،2.87 فیصد،مظفرآباد 2.22 فیصد،سرگودھا 2.15 فیصد ،اسلام آباد، 1.84 فیصد،حیدرآباد، 1.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

 

قومی ادارہ صحت کے مطابق صوابی میں 4.76فیصد،فیصل آباد،1.08 فیصد جبکہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کی شرح 1.02 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Comments are closed.