سشمیتا سین نے للت مودی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے نامور تاجر وانڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے بانی للت مودی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میں نے شادی نہیں کی۔
سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی نہیں کی اور نہ انگوٹھیاں ہیں، میرے گرد غیر مشروط محبت گا گھیراؤ ہے۔
سشمیتا نے مزید کہا کہ بس اتنی وضاحت کافی ہے اب اپنی زندگی میں جائیں اور کام کریں۔
واضح رہے کہ للت مودی نے سشمیتا کے ساتھ سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس پر درج کیپشن سے مداحوں کو یوں لگا کہ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور ممکنہ طور پر خفیہ شادی بھی کرلی ہے بعد ازاں تاجر کو بھی وضاحت پیش کرنا پڑی تھی۔
Comments are closed.