باجوڑ میں خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگادی

سلار زئی :باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں مقامی لوگوں کا گرینڈ جرگہ ہوا ہے جس نے باجوڑ میں خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگادی ہے۔

خواتین مردوں کے ساتھ بھی کسی سیاحتی مقام نہیں جاسکیں گی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات میں خواتین کو لانا اور مردوں کے ساتھ گھومنا ان کی روایات کے خلاف ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو سیاحت سے نہ روکا تو جرگہ روکے گا۔

اس حوالے سے روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں دعویٰ ہے خواتین سیاحتی مقامات پر نہیں جاسکیں گے تاہم رپورٹ میں مقامی عمائدین یا ضلعی انتظامیہ کا موقف شامل نہیں ہے۔

Comments are closed.