جنوبی افریقہ میں نائٹ پارٹی پر فائرنگ ،15فراد ہلاک
فوٹو:اے پی
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ایک بار میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے 15 افراد کو ابدی نیند سلادیا
پولیس کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کی ایک سویٹو نامی بستی میں واقع ایک بار میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے کم ازکم پندرہ افراد ہلاک اور دیگر نو زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کاکہناہے کہ حملہ آوروں نے ہیوی مشین گنوں سے نائٹ پارٹی میں مصروف لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہو ئے موت کے گھاٹ اتاردیا
پولیس کے مطابق مسلح افراد ایک منی بس ٹیکسی میں سوار ہو کر آئے اور بار پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جس کی وجہ سے بار کے اندر موجود افراد نے جان بچانے کی کوشش میں بھاگنے کی کوشش کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کرس ہانی برگواناتھ نامی مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کرائم سین پر گولیوں کا نشانہ بننے والی بارہ لاشیں موجود تھیں،جائے وقوعہ سے گیارہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔جہاں تین مزید افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
گوٹینگ صوبے کے پولیس کمشنر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے کی وجوہات واضح نہیں ہیں تاہم جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ مرد حملہ آوروں نے گروپ کی شکل میں یہ کارروائی کی ہے۔
پولیس حکام کاکہناہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ میں فائرنگ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔قبل ازیں چھبیس جون کو جنوبی افریقہ کے ساحلی قصبے مشرقی لندن میں واقع ایک اور بار میں اکیس نوجوان افراد کی پراسرار موت ہوگئی تھی۔ ان افراد کی موت کی وجوہات بھی ابھی تک واضح نہیں ہے ۔
Comments are closed.