جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک
ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے نارا شہر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے ایوان بالا کے انتخابات سے قبل ایک تقریب میں تقریر کر رہے تھے جہاں اچانک انھیں ایک شخص نے گولی مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ اور جاپانی عوام کے ساتھ دکھ اورہمدردی کااظہارکیاہے ۔
واضح رہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے شنزو ابے 2006 میں پہلی مرتبہ ایک سال کیلئے جبکہ 2012 سے 2020 کے طویل دورانیے تک دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تاہم ناسازی صحت کے باعث 28 اگست 2020 کو عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے ۔
Comments are closed.