سعودی حکومت کاحج کے خطبے کا اردو سمیت 14زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان
ریاض:سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 14زبانوں میں ہوگا
حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے مطابق عازمین حج اوردنیا بھر کے مسلمانوں کی سہولت کے لئے خطبہ حج کا اردو سمیت چودہ زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ عرفات سے دیا جائے گا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو حج 2022 کے لیے خطیب مقرر کیا گیا ہے۔حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پرجاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نو ذوالحج کو عرفات کی مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیں گے۔
ادھر حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عازمین حج کو مذہبی یا حج سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے روبوٹ گائیڈ متعارف کرا دئیے ہیں۔ روبوٹ گائیڈ اردو، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، ملاوی، بنگالی، چینیِ اور ہوساوی زبانوں میں عازمین کو سوالوں کے جواب دیں گے۔
Comments are closed.