وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سستا آٹا اور دالیں فراہم کررہے ہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سازش کا شور مچانے والا اب امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے۔

یلنشیا ٹاؤن میں پی پی 170 کے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سازش اور خط کے پیچھے لگا دیا اور 4 برس پاکستان آزاد تھا اور جب کرسی گئی تو سازش ہوگئی.

سابق وزیرا عظم کہتا تھا کہ ڈونلڈ لو نے مجھے دھمکی تھی دو دن پہلے اپنا ایک بندہ ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا ہمیں معاف کردو,مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک منصوبہ دیا لیکن عمران خان نے جی پیک یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور دیا ہے۔

http://

انہوں نے کہا کہ مذہب کو دکھاوے اور سیاست کے لیے استعمال کرنا سب سے بڑا جرم ہے اور ’فتنہ خان‘ وہ شخص ہے جو مذہب کی آڑ میں سب کچھ کرتا ہے، اپنی باری آئی تو پیچھے شخص نے کہا ’خان صاحب‘ اسلامی ٹچ تو دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، نواز شریف نے کہا عوام میں جاؤ اور ان کو بتاؤ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سستا آٹا اور دالیں فراہم کررہے ہیں، مریم نواز کا کہناہے کہ خزانہ خالی ہے پھر بھی عوام کی خدمت جاری ہے،حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ جو بھی خاندان 100 یونٹ استعمال کرتے ہیں بجلی کا بل نہیں آئے گا.

http://

مریم نواز نے کہا ابھی ہمیں آئے ہوئے ڈھائی مہینے ہوئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب غریب پیٹ بھر کر روٹی کھائے گا.

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر الزامات لگے ایک بھی ثابت نہ ہوسکا، نواز شریف کو کوئی کبھی کوئی چھوڑ کر نہیں گیا اگر گیا تو اس نے کہا میں نے نواز شریف کو کرپٹ نہیں دیکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو بھی نواز شریف کو چھوڑ کر گیا باہر جا کر نواز شریف کی شرافت کی ضمانت دی، ایک فتنہ جس کی نظر پھر پنجاب پر ہے وہ پنجاب پر پھر ڈاکہ ڈالنا چاہتا ہے۔

Comments are closed.