ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار پہلے نمبر پر

لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار پہلے نمبر پر۔ کاروں والوں کی دوسری پوزیشن، چنگ چی والے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ایک لاکھ72 ہزار چالان کروا بیٹھے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے اعدادوشمار لاہور کے اوررواں سال کے چھ ماہ کے ہیں۔ سی ٹی اولاہور منتظر مہدی کے مطابق چھ ماہ میں 11 لاکھ 78 ہزارموسائیکل سوار من چلوں نے ٹریفک قوانین کو روندا۔

کاروں والے 2 لاکھ 3 ہزار افراد نے ٹریفک رولز کی ایسی کی تیسی کی جب کہ1 لاکھ 40 ہزار چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ٹرک، پک اپ اورچھوٹی گاڑیوں کوجو چالان کئے گئے ان کی تعداد ا1 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔ پانچ لاکھ لوگوں کو ٹریفک پولیس نے لاہور کی سڑکوںپر روکا سمجھایا ۔وراننگ دی اور بغیر چالان کئے جانے دیا۔

سی ٹی او کے مطابق شہریوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ حادثات کو جنم دیتی ہے، شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے سے حادثات میں بھی واضح کمی آئی.

Comments are closed.