فرح گوگی کو پاکستان واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد : فرح گوگی کو پاکستان واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان، یہ اعلان حکومت پنجاب نے کرپشن کے الزامات پر فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو وطن واپس لانے کے لیے کیا ہے.

وزیر قانون پنجاب عطا تارڑ نے ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’لوٹ کر کھا گئے پاکستان، بشریٰ، گوگی اور کپتان‘‘، فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ پلاٹ 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کروایا.

انھوں نے بتایا کہ احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کروایا جب کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر ڈیل کرتی تھیں اور مال بناتی رہی ہیں.

عطا تارڑ نے الزام لگایا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، عمران خان کی کرپشن پر تو نیٹ فلیکس میں سیریز بنے گی کیوں کہ فرح گوگی، بشری بی بی اور جمیل گجر کی ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔

 

اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان فرح گوگی اور اس کے خاوند کو واپس لائیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں.

آپ کا کوئی ڈاکا 50 کروڑ سے کم کا نہیں، آپ کی کرپشن سامنے آتی ہے تو آپ فوج کو برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں اور اداروں پر حملے شروع کردیتے ہیں۔

Comments are closed.