عید پر خرید لو چوڑیاں، پنجاب میں 9 جولائی تک دکانیں کھلی رکھنےکی اجازت

 راولپنڈی :عید پر خرید لو چوڑیاں، پنجاب میں 9 جولائی تک دکانیں کھلی رکھنےکی اجازت مل گئی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے پنجاب بھر میں کاروبار شب نوبجے بند کرنے کی پابندی 9 جولائی کے بعد عائد کر دی جائے گی.

عوام کے لئے عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر بازاروں ، مارکیٹوں اور کاروبار پر عائد اوقات کار کی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے عید تک بازار اور مارکیٹیں ہفتے کے ساتوں دن کھلے رکھنے کی اجازات ، کاروبا ر پیر 9 جولائی تک اوقات کار کی پابندی سے بھی مستثنی ہوں گے

پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر عید الاضحی کے پیش نظر بازار مارکٹیں و کاروبار ہفتے کے سا توں دن کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں آج سے 9 جولائی تک کاروبار اوقات کار کی پابندی سے مستثنی ہوں گے کاروبار ہفتہ اور اتوار کے دن بھی کھلے رکھے جا سکیں گے

اس ضمن میں لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق پیر 11 جولائی سے کاروبار و مارکیٹوں پر شب نو بجے بندش و ہفتہ وار تعطیل کی پابندی دوبارہ لاگو ہو جائے گی. 

نوٹیفیکشن کے مطابق پیر 11 جولائی سے کاروبار و مارکیٹوں پر شب نو بجے بندش و ہفتہ وار تعطیل کی پابندی دوبارہ لاگو ہو جائے گی

Comments are closed.