چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور فوجی رابطے بڑھا نے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اوردونوں فریقین نے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ ایران کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور اسٹرٹیجک امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ، دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سمیت ایرانی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینیاور فوجی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ملاقاتوں میں انٹرنیشنل بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحدبنانے پر زور دیا گیا، اس موقع پر ایرانی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کوسراہا۔

Comments are closed.