بے رحم حکومت نے بجلی مزید7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
اسلام آباد: بے رحم حکومت نے بجلی مزید7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے باوجود نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔
بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا، اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔
اس حوالے سے سی پی پی اے حکام نے موقف اپنا ہے کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، پہلے عالمی سطح پر کوئلہ بہت سستا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر کوئلہ بہت زیادہ مہنگا ہوا۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگوز مل رہے ہیں لیکن موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگوز کینسل کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم کچھ کریں تو بھی پھنسیں اور وہی صورتحال ہے، بجلی نہ بنائیں تو لوڈشیڈنگ اور بنائیں تو مہنگی والی صورتحال ہے، چھ سات روپے والی بجلی کے پلانٹس چلوانے پر نیپرا کی مخالفت کی گئی تھی۔
کہا اللہ کا واسطہ ہے اب درآمدی فیول پر پلانٹس نہ لگائیں،نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
Comments are closed.