ریٹائرڈ ججز کو گاڑی دینا باعث شرم ہے، جسٹس فائز کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: ریٹائرڈ ججز کو گاڑی دینا باعث شرم ہے، جسٹس فائز کا چیف جسٹس کو خط، سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں ریٹائرڈ ججز کو گاڑی فراہم کرنے کی تجویز کی مخالفت کی اور اسے نامناسب قرار دے دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو لکھے گئے خط میں فل کورٹ کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو مراعات دینے کی مخالفت کر دی۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا عدالتی ضابطہ اخلاق اور حلف کے تحت جج خود کو مراعات کے لیے عہدے کا استعمال نہیں کر سکتا۔

آخری فل کورٹ میٹنگ 12 دسمبر 2019 کو ہوئی، انصاف کی فراہمی کو متاثر کرنے والے کئی اہم معاملات 2019 سے توجہ طلب ہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ کی ان معاملات کے بجائے نظر عوامی وسائل کی طرف ہے.

رجسٹرار نے فل کورٹ کی منظوری کیلیے ایک سرکلر بھجوایا جس میں ریٹائرڈ ججز کو گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے فل کورٹ کی منظوری مانگی گئی ہے۔

Comments are closed.