پاکستان نے افغان زلزلہ زدگان کےلئے سرحدیں کھول دیں، سامان امداد ی ٹیمیں روانہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پاکستان نے افغان زلزلہ زدگان کےلئے سرحدیں کھول دیں، سامان امداد ی ٹیمیں روانہ کر دیں ، خوست اور پکتیکا سے زخمیوں کو پاکستان منتقل کیا جارہا ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان صوبہ خوست سے متصل غلام خان اور پکتیکا کے قریب سرحد انگور اڈا کی سرحدیں کھولی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اپنے افغان بھائیوں سے اظہار ہمدردی کے تحت زخمیوں کےلئے اپنی سرحدیں کھولی ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد مل سکے۔
زلزلے کےزخمیوں کو پاکستان منتقل کرنےکے لئے خوست کے غلام خان اور پکتیکا کی انگور اڈا سرحد کھول دی گئی،پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت دونوں سرحدیں کھول دیں تاکہ زلزلے کے زخمیوں کوعلاج کے لئے پاکستان لایا جا سکے،گذشتہ رات آنے والےزلزلے میں اب تک 1000 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں pic.twitter.com/XyjpanZKJZ
— افغان اردو (@AfghanUrdu) June 22, 2022
سرحدیں کھلنے کے بعد زلزلہ سے متاثرہ ان علاقوں سے زخمیوں کو کھولی گئی سرحدوں کے زریعے پاکستان کے قریبی اسپتالوں میں پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا گیا۔آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔
Deeply grieved to learn about earthquake in Afghanistan, resulting in loss of innocent lives. People in Pakistan share the grief & sorrow of their Afghan brethren. Relevant authorities working to support Afghanistan in this time of need.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 22, 2022
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‘پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔’ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
CJCSC & Services Chiefs express deepest condolences over tragic loss of precious lives & damage to infrastructure due to earthquake & torrential floods in various areas of Afghanistan. AFs of Pakistan are ready to provide all possible humanitarian assistance to people of Afg.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 22, 2022
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سروسز چیفس نے بھی افغانستان میں نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، پاک فوج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹر پربیان میں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی امداد خصوصاً طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔
زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر میری دعائیں اور ہمدردیاں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ میں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی امداد خصوصاً طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 22, 2022
وزیر اعلیٰ محمود خان نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں میڈیکل ٹیمیں اور متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغان بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اوراس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔ ہمسایہ ملک میں گذشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 950 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ @IMMahmoodKhan کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے میں مصروف، کچھ ہی دیر میں زخمیوں کو شمالی وزیرستان کے غلام خان بارڈر پر پاکستان منتقل کیا جائیگا۔#KPKUpdates pic.twitter.com/0inzO6Tlpm
— KPK Updates (@KPKUpdates) June 22, 2022
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے زلزلےسے متاثرہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں میڈیکل ٹیمیں اور متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ امدادی سامان میں ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہونگی، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بیان میں کہا خیبر پختونخوا حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے افعان بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی،اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔
Comments are closed.