پاکستان نے امریکی عدالت سے مقدمہ جیت لیا، دہشتگردی کی مالی مدد کے الزامات مسترد
فوٹو : فائل
نیویارک(ویب ڈیسک)فیٹف اجلاس کے دوران پاکستان کا ایک اورپلس پوانٹ ، پاکستان نے امریکی عدالت سے مقدمہ جیت لیا، دہشتگردی کی مالی مدد کے الزامات مسترد ، ثابت نہ ہوسکے۔
میڈیا رپورٹس میں میں اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیاہے کہ یہ مقدمہ نیویارک میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف فیڈرل کورٹ نیویارک میں زیر سماعت تھا۔
رپورٹ کے مطابق چند سال پہلے افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں نو امریکی فوجی مارے جانے کے بعد نیویارک کی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان پر دہشتگردی کی مالی مدد کرنے کےالزامات لگا کر مقدمہ دائر کیاگیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ مقدمہ ہارنےکی صورت میں پاکستان کو فیٹف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور بینک بھی بند ہونے کا خدشہ تھا تاہم الزامات ثابت نہ ہونے پر پاکستان نے مقدمہ جیت لیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ ہارنےکی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرکا جرمانہ ادا کرنا پڑتا اور نیشنل بینک دیوالیہ بھی ہو سکتا تھا مگر الزامات سچ ثابت نہیں ہوسکے۔
بتایا گیا ہےکہ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈس پیوٹس یونٹ نے لڑا، مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نےکی۔
قانونی ٹیم نے کارکے، ریکوڈک اور پی آئی اے کے اثاثے منجمندکرنےکے مقدمات بھی لڑے،کیس کے دوران قانونی ٹیم کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرکی معاونت بھی حاصل رہی۔
Comments are closed.