فیصل قریشی عامر لیاقت حسین کے جنازہ میں شرکت نہ کرنے والو ں پر برہم
کراچی( ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی عامر لیاقت حسین کے جنازہ میں شرکت نہ کرنے والو ں پر برہم، معروف شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ یہ دُنیا صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے، کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو۔
انھوں نے اسٹیٹس لگانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنازے میں شرکت کا وقت نہیں ہے اسٹیٹس لگانے کا ہے، فیصل قریشی نے کہا کسی کے جنازے یا دُکھ درد میں شرکت نہیں کرتے لیکن خبروں میں آنے کے لیے سوشل میڈیا پر لکھ دیتے ہیں۔
اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا، وہ اُن کے نمازِ جنازہ میں موجود نہیں تھے۔
فیصل قریشی نے کہا کہ جو لوگ شہر میں نہیں تھے، اُن کا سمجھ آتا ہے لیکن جو کراچی میں ہوتے ہوئے بھی عامر لیاقت حسین کے نمازِ جنازہ میں نہیں آئے، اُن کے لیے بس یہی ہے کہ یہ دُنیا مطلبی ہے۔
Comments are closed.