شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کے ملزم مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے
فوٹو : فائل
لاہور(ویب ڈیسک)شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس سے شہرت یافتہ مقصود چپڑاسی انتقال کر گیا، منی لانڈرنگ کیس کا اہم کردار تھا اور شہزاد اکبر نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےنکلنے کا دعویٰ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کے ملزم مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا ، وہ ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے اور ادھر ہی انتقال کرگئے.
مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے پر کیس میں شامل کیا گیا تھا ، مقصود چپڑاسی کےاکاؤنٹس میں کروڑوں روپےنکلنے کا دعویٰ شہزاداکبرنے کیا تھا، ایف آئی اے عدالت میں مقصود چپڑاسی کواشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی جاری ہے۔
سابق وزیر فواد چوہدری نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں مقصود چپراسی کے انتقال پر کہا کہ سپریم کورٹ نے انھیں سسیلین مافیا کہا تو اس کی وجہ تھی ، جو بھی تفتیشی ہے گواہان ہیں وہ اچانک انتقال کرجاتے ہیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 2یا4ارب روپے آئے تھے ،مقصود چپڑاسی کے حوالےسے جو خبرچل رہی ہےپریشان کن بات ہے۔
سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ انھوں نے خود قانون بنایا کہ ٹی ٹی کےپیسے کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا ، بدقسمتی سے جو طریقہ کار حدیبیہ میں استعمال ہوا وہی یہاں بھی کیاگیا، شریف فیملی کا اصل پیسہ تو ملک سے باہر پڑا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا جوڈیشل سسٹم اسوقت 130ویں نمبر پر ہے ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ہر پیشی پر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ان مقدمات میں پاکستان کے عوام کیساتھ مذاق ہورہا ہے.
مقصود چپڑاسی سے متعلق عمران خان بھی جلسوں میں بات کرتے رہے ہیں. اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے انھیں ایک مضبوط حوالہ سمجھا جاتا تھا اور وہ انہی کیسز کی وجہ سے بیرون ملک مقیم تھے.
Comments are closed.