عدالت کا ایکشن، اے سی، ایس پی اور پولیس عملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پشاور کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور وکیل کا جھگڑا ، وکلا احتجاج کے بعد عدالت کا ایکشن، اے سی، ایس پی اور پولیس عملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم، وکلا نے پیر کو صوبہ بھر میں ہڑتال کااعلان کردیا.

گزشتہ رات شہر کے ایک پٹرول پمپ پر ایڈیشنل اے سی اور وکیل غفران اللہ شاہ کے درمیان تکرار کے بعدپولیس نے وکیل کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

جواب میں وکلا نے احتجاج کیا اور اے سی اور ایس پی کے خلاف مقدمہ کےلئے رجوع کیا تھا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ درج کرانے کاحکم دے دیا۔

اس تنازعہ پر ڈپٹی کمشنر آف کے سول ملازمین کی تنظمیں بھی اے سی کی حمایت اوروکلا احتجاج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب کہ کے پی بار کونسل نے پیر کو صوبے بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کااعلان کردیاہے.

اس تنازعہ کے حوالے سے فریقین متضاد دعوے کررہے ہیں،اےسی کا موقف ہے کہ پٹرول پم پر گوسلوچل رہا تھا شہریوں کی شکایت پر وہ نوزل چیک کرنے گئے تھے۔

ایڈیشنل اے سی کے مطابق جب وہ چیک کرنا چارہے تھے تو پٹرول پمپ پر موجود مالک کے دوست وکیل نے بد تمیزی شروع کردی جس پر ہمیں مجبوراً قانونی کارروائی کرناپڑی۔

جب کہوکیل غفران اللہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جب سب گاڑیاں لائن میں لگی تھیں تو اے سی نے قطار میں لگنے کی بجائے سیدھے نوزل پر آگے تو اس پر احتجاج کیا کہ آپ لائن میں کیوں نہیں لگے سارے شہری موجود ہیں۔

Comments are closed.