کوئی ناراض ہے تو ہوتا رہے، بلا خوف فیصلے کرینگے،چیف الیکشن کمشنر

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کوئی ناراض ہے تو ہوتا رہے، بلا خوف فیصلے کرینگے،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت جب فیصلہ کرے الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے ہمیشہ تیارہے.

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے کون راضی یا کون خفا ہے یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانا ہے، حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام جاری ہے، مردم شماری سے متعلق الیکشن کمیشن کا مؤقف واضح تھا کہ مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جا سکتیں۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہو سکتی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ مئی 2021 میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج شائع ہوئے، نئی حلقہ بندیوں پر کام مردم شماری کے نتائج شائع ہونے کے بعد شروع کیا، 2018 کے انتخابات اور حلقہ بندیوں سےمتعلق خصوصی آئینی ترمیم لائی گئی تھی۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ، نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا۔انھوں نے واضح کیا کہ اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا کیس سابق ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ پر سماعت جاری ہے، فریقین کو صفائی کا موقع دینا ضروری ہے.

Comments are closed.