عمران خان ابھی تک کارکنوں پر ہونے والے تشدد پر رنجیدہ، ویڈیوز شیئر کیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان ابھی تک کارکنوں پر ہونے والے تشدد پر رنجیدہ، ویڈیوز شیئر کیں، معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے.
حقیقی آزادی مارچ کےدوران مبینہ پولیس چھاپوں اورتشدد کی ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں جن میں پولیس گھروں میں داخل ہوتی دکھائی گئی ہے۔
قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول! دستور+سپریم کورٹ کےاحکامات ہوامیں اڑاتےہوئےاس مجرم امپورٹڈ حکومت نےہمارےآزادی مارچ کےشرکاء کیخلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔ہمارےمارچ سےایک رات قبل پنجاب و سندھ میں PTIکارکنان کےگھروں کی حرمت پامال، اہلِ خانہ کو ہراساں کیاگیا۔pic.twitter.com/r10mlgVYSd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2022
عمران خان کی طرف سے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں ان چھاپوں کی مذمت بھی کی گئی ہے،انہوں نے پیغام میں کہاکہ یہ ناقابل قبول اورقابل مذمت اقدام ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مجرم امپورٹڈ حکومت اورپولیس نے پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ آئین اورسپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں بکھیری گئیں،مارچ سےایک روزپہلے پنجاب اورسندھ پولیس نےکارکنوں کوہراساں کیا۔
Comments are closed.