پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ مکمل
فوٹو : پی سی بی
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ مکمل، پاکستانی ویمن ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 6 وکٹوں کے واضح فرق سے جیت کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی
A perfect performance by the hosts 💪
It's a WRAP from the memorable T20I series sweep 🙌#PAKWvSLW | #BackOurGirls pic.twitter.com/mjwGXMwneg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 28, 2022
کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میح میںمہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر107رنزبنائے.
کپتان چماری اتاپتو 37 اور ہسینی پریرا 24 رنز بناکر نمایاں رہیں، پاکستان کی طرف سے ندا ڈار، کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن نے ، ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف آخری گیند پر چھ وکٹ پر حاصل کرلیا.
منیبہ علی 25 رنز بناکر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض نے 17 رنز بنائے، بسمہ معروف نے15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں،سری لنکا ویمنز کی جانب سے اوشاڈا راناسنگھے نے 3 اور کویشا دلہاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Pakistan snatch last-ball thriller to sweep T20I series; home team fielders steal the show
More details: https://t.co/pcypY2Lbeb#PAKWvSLW | #BackOurGirls
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 28, 2022
کپتان بسمہ معروف کو پلیئر آف دی میچ اور طوبیٰ حسن کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی پاکستان نے جیت لئے تھے.
Comments are closed.