بھیڑ کومعمر خاتون کوقتل کرنے پر 3 سال قید کی سزا

فوٹو : فائل

کراچی(ویب ڈیسک)بھیڑ کومعمر خاتون کوقتل کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی،بھیڑ نے ٹکریں مار کر معمر خاتون کو ہلاک کردیا تھا۔

اپنی نوعیتکا منفرد فیصلہ افریقی ملک جنوبی سوڈان میں سنایا گیا جہا ں ریاست لیکس اسٹیٹ کے علاقے رمبک میں گزشتہ ہفتےواقعہ پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھیڑ نے معمر خاتون کے سینے پر متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

زخمی ہونے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ بھیڑ کو پولیس نے بعد میں حراست میں لے لیا تھا۔

عدالت کی طرف سے بھیڑ کو تین سال قید کی سزا کے بعد وضاحت کرتے ہوئے پولیس ترجمان کی طرف سے بتایاگیا کہ بھیڑکا مالک بے گنا ہ تھا اور مجرم بھیڑ تھی۔

سوڈانی ریاست کے قوانین کے تحت اگر کوئی پالتو جانور کسی فرد کو ہلاک کرتا ہے تو سزا کے ساتھ مالک کو متاثرہ خاندان کو معاوضہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔

قواین کو پیش نظر رکھتے ہوئے مقامی عدالت نے ‘قاتل’ بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے اس کے مالک کو ہدایت کی کہ وہ زرتلافی کے طور پر 5 گائیں متاثر ہ خاندان کو دے۔

Comments are closed.