صدارتی ریفرنس ،منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا ،سپریم کورٹ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا ،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے فیصلہ دو تین ججز کے رائے سے سامنے آیا ہے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمارنہیں ہوگا، انحراف پارلیمانی جمہوریت کوعدم استحکام سےدوچارکرتاہے۔
منحرفین کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیاہے اس حوالے سے پارلیمنٹ کو فیصلے کااختیار حاصل ہےوہ قانون سازی کرسکتی ہے۔
رائے تین دو کی اکثریت سے دی گئی،چسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال مندوخیل نے اختلاف کیا، عدالتی فیصلہ میں کہاگیا تریسٹھ اے کو الگ سے نہیں پڑھا جائے گا۔
عدالتی فیصلہ کا مین نقط یہ ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، فیصلے میں قرار دیاگیاہے کہ آرٹیکل تریسٹھ کا مقصد انحراف سے روکنا ہے۔
سپریم کورٹ نے نااہلی سے متعلق جواب نہیں دیا، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ وقت آگیا ہے منحرف ارکان سے متعلق پارلیمنٹ قانون سازی کرے۔
مستقبل میں انحراف روکنےکا سوال عدالت نے صدر کو بھجوا دیا، تفصیلی رائے بعد میں جاری کی جائے گی
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس21 مارچ کو سپریم کورٹ بھیجا تھا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس سنا.
بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس مظہرعالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اورجسٹس جمال مندوخیل لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.