متحدہ عرب امارات کےدوسرے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے
ابوظہبی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کےدوسرے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔یواے ای میں40روزہ سوگ اور3 دن عام تعطیل کرنے کااعلان کیاگیاہے۔
۔شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔ انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔
ابوظبی کے 16 ویں حکمران کے طور پر اپنے والد شیخ زاید بن سلطان ال نہیان کی جگہ سنبھالی۔وہ 7 ستمبر 1948 میں العین شہر میں پیدا ہوئے تھے اور اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پرصدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہار افسوس، شہباز شریف نے کہاخلیفہ بن زاید انہیان بصیرت کے حامل لیڈر تھے پاکسان کے مخلص دوست تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہاامارات کے مرحوم صدر پاکستان کے عظیم دوست تھے۔ اللہ کریم انھیں جنت الفردوس عطافرمائے۔
متحدہ عرب امارات کے انتقال پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگررہنماوں و اہم شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
Comments are closed.