خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کراچی یونیورسٹی میں خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس حملے کا منظر نظر آرہاہے.
کراچی یونیورسٹی میں میں ہونے والے اس دہشتگردحملے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے جب کہ چار زخمی ہیں، حملہ آور خاتون کی ویڈیو سی سی ٹی وی فوٹیج سے سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہے۔
خاتون خودکش بمبار کی جانب سے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ہائی ایس وین جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ کی طرف آرہی ہے۔
خاتون گھات لگائے کھڑی ہےجونہی ہائی ایس گاڑی لڑکی کے قریب پہنچتی ہے تو خاتون خود کو دھماکے سے اڑا لیتی ہے.
#3Chinese were killed during a suicide bomb attack by a #Baloch woman.
The director of language institute at Karachi university were among of 3 Chinese.
Testing Times ! Time to Do some Good Deeds ! #3Chinese #Baloch pic.twitter.com/UvJPLXVCQ2— Usama Abbas 🇵🇰 (@UsamaAbbas305) April 26, 2022
یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر گھاس لگائے کھڑی خاتون حملہ آور نے وین قریب پہنچتے ہی خود کو دھماکہ سے اڑا دیا، زخمیوں میں سکیورٹی سٹاف میں شامل رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔
سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے ایک خاتون گھات لگائے کھڑی ہے ، وین اس کے قریب پہنچتے ہی دھماکہ ہو جاتاہے۔۔ دہشتگردی کی یہ واردات ایک بجکر 52 منٹ پر گئی۔
خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے تینوں چینی باشدے شعبہ چینی زبان کے اساتذہ تھے۔ہلاک ہونے والےافراد میں ڈائریکٹر ہوانگ گوئی پنگ، ڈنگ موپنگ، چن سائے اور وین ڈرائیور خالد شامل ہیں ۔
زخمیوں میں وانگ یوکوئنگ اور سیکیورٹی گارڈ حامد شامل ہیں،سکیورٹی پر مامور رینجرز اہلکار پیچھے موٹر سائیکلز پرسوار تھے وہ بھی شدید زخمی ہیں۔
دہشتگردی واقعہ کے بعدانچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا خاتون حملہ آور خاتون تھی ایک کالعدم تنظیم نے زمہ داری قبول کر لی ہے۔
کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے کہا دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تحقیقات کے بعد وجوعات کا پتہ چل سکے گا۔
Comments are closed.