حکومت بند پاور پلانٹس چلانے میں ناکام، لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے تک پہنچ گئی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت بند پاور پلانٹس چلانے میں ناکام، لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے تک پہنچ گئی، بجلی کمی 7 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلی گئی ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے.
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہیں ہوسکی، اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند پاور پلانٹس بھی بدستور بجلی پیدا، نہیں کر پا رہے.
حکومت ابھی تک نندی پور پاور پلانٹ، مظفرگڑھ اٹلس ٹی پی ایس جامشورو اور متعدد بند پاور پلانٹس کھولنے میں ناکام ہےاور ملک میں بجلی کاشارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے.
بجلی کی پیداواری صلاحیت 36 ہزار ہونے کے باوجود آپریشنل 18 ہزار میگاواٹ ہے
ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 16 میگاواٹ ہے تاہم سسٹم کو کار آمد بنانے میں ناکامی کی وجہ سے
مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 اور طلب 25 ہزار500 میگاواٹ ہے.
ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار 674 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار 526 میگاواٹ ہے.
اسی طرح ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس 487 میگاواٹ بجلی پیدا کررہےہیں، سولر پاور پلانٹس سے 104 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار 312 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
پاورڈویژن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی.
Comments are closed.