تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، تمام دفاتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا.
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیاہے۔
اس سے قبل عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ الیکشن کا کردار جانبدارانہ ہے.
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جارہی۔
آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی، #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 24, 2022
انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.