شہبازشریف کا بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو خط
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط، شہبازشریف کا یہ کسی بھی سربراہ مملکت کو پہلا خط ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارت کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے پر زور دیاگیاہے،شہبازشریف نے اس خواہش کااظہار کیاکہ ہم چاہتے ہیں کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کئے جائیں۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب سے کہا ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے اور تعمیری تعلقات کے خواں ہیں۔۔ شہبازشریف نے کہاپاکستان مسلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔
اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پرتہنیتی پیغام دیا تھ۔ا،نریندر مودی نے مبارکباد کے ساتھ ساتھ کہا تھا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو۔
یہ بھی کہا ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں جب کہ شہباز شریف نے جوابی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت سےامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے.
Comments are closed.