بھاشا ڈیم پر کام تیز اور تعمیر 2026میں مکمل کی جائے ، وزیراعظم شہباز شریف
چلا س ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)بھاشا ڈیم پر کام تیز اور تعمیر 2026میں مکمل کی جائے ، وزیراعظم شہباز شریف کا بھاشہ ڈیم کا دورہ مختلف کاموں کا جائزہ لیا، انھیں منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو دیامر بھاشا ڈیم کے دورے کے دوران چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیمز نہ ہونے سے پانی وافر مقدار میں ضائع ہو رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہابھاشا ڈیم کی تکمیل مستقبل میں ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی، ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور زرعی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
انھوں نے کہا یہ بہت بڑا منصوبہ ہے او ر اس کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ٹیم کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کو 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کیا جاسکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سال بھر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے 13 کلو میٹر طویل بابو سر ٹاپ ٹنل تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور حکام کو اس حوالے سے جائزہ رپورٹ ان کے دفتر میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے علاقے کی آبادی کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے چلاس میں نئے اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا، اور کہا کہ اسپتال کی تعمیر سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے، اسپتال کی تعمیر کے لیے دن رات کام ہوگا، اسپتال میں علاج فری ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چلاس اسپتال کی میں ذاتی طور پر نگرانی کروں گا،انھوں نے کہا گیس، بجلی اور آئل کے کمی دیکھ کر میرے رونگھٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔
Comments are closed.