ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزارت اعلٰی کا الیکشن کرائیں، ہائیکورٹ
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکی وزیراعلی پنجاب کا جلد انتخاب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ڈپٹی اسپیکر کو سولہ اپریل کو پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کا نتخخاب کرانے کا حکم۔۔۔ عدالت سے پولنگ تاریخ تک اسمبلی میں کی گئی تمام توڑ پھوڑ کی مرمت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان حمزہ شہباز و دیگر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلئے رجوع کیا تھا۔۔۔جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے اور ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے سولہ اپریل کا شیڈول ہی برقرار رکھاہے.
لاہور ہائیکورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے تمام فریقین غیر جانبداری سے آئینی فرائض انجام دیں، ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں۔۔۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق درخواستیں حمزہ شہباز و دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نے ہی توڑ پھوڑ کے باعث سولہ اپریل تک موخر کیاتھا۔۔۔جب کہ بعد میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ہی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کو بیناد بنا کر جلد اجلاس بلانے کی کوشش کی تاہم ان سے اختیارات واپس لے لئے گئے تھے۔
ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب سولہ اپریل کی صبح گیارہ بجے اجلاس ہوگا جس میں پنجاب اسمبلی اپنے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔۔۔ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ کے امید وار ہیں ان کے مدمقابل حکمران اتحاد کے حمزہ شہباز شریف ہیں۔
اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے اس لیے اجلاس 16 اپریل کو صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا.
Comments are closed.