وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،عہدہ سے ہٹا دیاگیا
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،عہدہ سے ہٹا دیاگیا، عدم اعتماد کی کارروائی کے وقت پینل آف چیئرمین ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدہ سے استععفیٰ دے دیا جب کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی مستعفی ہو گئے ۔
ایاز صادق نے اسپیکر کی کرسی سنبھالتے ہی پہلے اسد قیصر کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا اس کے بعد عدم اعتماد کی کارروائی شروع کردی گئی۔
قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران تاریخ تبدیل ہونے کے پیش نظر کچھ دیر کیلئے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ رات کے 12 بج چکے ہیں تاریخ تبدیل ہو رہی ہے اس لئے اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کی.
وزیراعظم عدم اعمتاد کی تحریک پر اپوزیشن کے ارکان نے ووٹ174 دیئے جب کہ حکومتی ارکان نے اس کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔
جاری ہے.
ووٹنگ کے عمل پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے حصہ نہیں لیا، مریم اورنگزیب کے مطابق سپریم کورٹ کی کارروائی سے بچنے کیلئے انھوں نے ووٹ پول نہیں کئے کیونکہ ہمارے اتحادیوں کے نمبرز پورے تھے.
Comments are closed.