قومی اسمبلی کااجلاس عدالتی حکم پر 9اپریل کی صبح 10بجے طلب
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کااجلاس عدالتی حکم پر 9اپریل کی صبح 10بجے طلب کرلیا گیا،اسپیکر اسد قیصر نے سپریم کورٹ کے حکم پر اجلاس طلب کیا۔
اسپیکر اسد قیصر نے نو اپریل کو طلب کردہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری نہیں کیا تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجلاس طلب کیا گیاہے اسی روز وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نواپریل کے اجلاس کیلئے حکمت عملی بنا رہی ہے جس میں استعفوں سمیت مختلف آپشنز زیر غور ہیں جب کہ دوسری جانب اپوزیشن منحرفین ارکان کے ساتھ اجلاس میں پہنچے گی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلے میں کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے پہلے کی صورتحال بحال کر دی۔
سپریم کورٹ نے جلدازجلد تحریک عدم اعتماد کو نمٹانیکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے اسپیکرعدم اعتمادتحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔
عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونیکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ۔
Comments are closed.