پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے باعث 15 دن کےلئے رینجرز طلب
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے باعث 15 دن کےلئے رینجرز طلب، پجاب حکومت نے امن و امان یقینی بنانے کےلئے رینجرز کو طلب کیا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت نےلاہور میں 15روز کیلئے امن و امان کو یقینی بنانے کےلئے رینجرز طلب کیا ہے۔
،وزیراعلیٰ کے انتخاب کے باعث پنجاب میں سیاسی کشیدگی کو مدنظر رکھتے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، امن و امان برقرار کرنے کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے پر کسی بھی شخص کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ امن و امان خراب کرنے والے کو 16ایم پی اوکےتحت حراست میں لیاجاسکتاہے۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اطراف احتجاج کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے اسمبلی سے 500 گز اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
دفعہ144کے نفاذ کے بعد 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
Comments are closed.