اپوزیشن کا ہوٹل میں علامتی اجلاس، حمزہ شہباز وزیر اعلٰی منتخب

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پنجاب اسمبلی کو تالے، اپوزیشن کا ہوٹل میں علامتی اجلاس، 200 ارکان کا حمزہ پر اعتماد کا اظہار ، حمزہ شہباز مریم نواز کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے ، پینل آف چئیرمین شازیہ عابد نے بھی حمایتی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے پہلے اسمبلی کے باہر دھرنا دیا پھر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فلیٹیز ہوٹل میں کروانے کا فیصلہ کیاگیا تھا ۔

ہوٹل میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری  کی بجائے پینل آف چئیرمین شازیہ عابد نے کی ، اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین شریک ہوئے ۔

 

ق لیگ اور پی ٹی آئی اجلاس کو غیر قانونی کہہ کر مسترد کر چکی ہے،متحدہ اپوزیشن وزارت اعلی کے لیے اپنے ارکان کی تعداد اجلاس میں شو کرانے گی.

متحدہ اپوزیشن کے حمزہ شہباز وزارت اعلی کے امیدوار ہیں ذرائع کے مطابق ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں ہی قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا،مریم نواز متحدہ اپوزیشن کے ارکان پنجاب اسمبلی کے ہمراہ فلیٹیز ہوٹل پہنچ گئی ہیں۔

ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے سات بجے فلیٹیز ہوٹل میں ہونا ہے،پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دئیے گئے ڈپٹی اسپیکر کا اجلاس فلیٹیز ہوٹل میں کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی ،جہانگیر ترین گروپ ،علیم خان گروپ ،ملک اسد کھوکھر گروپ ،ازاد ارکان اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان شرکت کریں گے۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کا اس اجلاس کے حوالے سے بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہاگیاہے، ڈپٹی سپیکر کے خلاف جب عدم اعتماد آ چکی ہو تو وہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے کہاآئینی طور پر ڈپٹی سپیکر کسی بھی اجلاس کی صدارت کے مجاز نہیں،اگر وہ ایسا کریں گے تو آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے.

حلیم خان بھی ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے علامتی متوازی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں.

Comments are closed.