شہباز شریف نےنگران وزیراعظم کےلئے جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کردیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےنگران وزیراعظم کےلئے جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کردیا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام دیا گیا تھا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صدر مملکت کے دو خطوط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے موجودہ صورتحال میںنام تجویز کرنا بھی غیر آئینی ہے۔
شہباز شریف نے کہاموجودہ صورتحال میں جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا بطور نگراں وزیراعظم نام تجویز کرنا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے آئین کی شقوں کو پامال کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
جسٹس ر گلزار احمد کا نام بطور نگراں وزیراعظم پیش کرنا آئین کے خلاف ہے،شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی طرف سے تقرری کے معاملے پر مشاورت ایک جلد بازی میں کیا گیا عمل ہے ۔
انھوں نے کہا سپریم کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی قدم عدالت کے احکامات کے تابع ہوگا،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کا سوموٹو لیا اور اس تناظر میں وزیراعظم کی طرف سے اسمبلی توڑنا بھی متنازعہ عمل ہے۔
اس سے قبل صدر مملکت نے نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نام مانگے تھے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام تجویز کیا گیا تھا۔
Comments are closed.