فواد چوہدری اور مقامی صحافی میں تلخ کلامی، بات فرح خان کے سوال پر بگڑی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلام آباد میں فواد چوہدری اور مقامی صحافی میں تلخ کلامی، بات فرح خان کے سوال پر بگڑی،فواد چوہدری نے یہ کہہ کر جواب دینے سے انکار کر دیا کہ تم صحافی نہیں یو ٹیوبر ہو.

یہ واقعہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اسدعمر، علی محمد خان اور شہباز گِل کی پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا، صحافی مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ پنجاب میں فرح خان کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں.

یہ بھی کہ انہوں نے کرپشن کی اور اپنے خاوند سمیت ملک سے فرار ہوگئی ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ فواد چوہدری اس پر غصہ کھا گئے اور سوال کے جواب میں کہا تم صحافی نہیں ہو.

 

جب صحافیوں اور فواد چوہدری کی بحث و تکرار میں اضافہ ہوا تو تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے صحافیوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ آپ سب فواد چوہدری کا بائیکاٹ کررہے ہیں اسد عمر تو بات کرسکتے ہیں۔

تاہم اسی دوران فواد چوہدری اور مطیع اللہ جان کے درمیان تلخ کلامی ختم نہ ہوئی اور صحافیوں نے میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا میں نے سچ بات کی اس میں غلط کیا ہے؟

اس دوران فواد چوہدری نے مطیع اللہ جان پر الزامات لگائے اور یہ بھی کہا کہ تم ‘کرائے کے ٹٹو’ ہو. ہر جگہ مسائل پیدا کرتے ہو، تمہارا کوئی ادارہ نہیں ہے لیکن اپنے یو ٹیوب چینل کے سہارے صحافی بنے ہوئے ہو.

صحافیوں نے مطیع اللہ جان کا ساتھ دیتے ہوئے فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ شروع کردیا۔ تاہم فواد چوہدری نے کہا کہ میں کیوں اور کس سے معافی مانگوں۔ یہ کہتے ہوئے فواد چوہدری نے میڈیا ٹاک شروع کی تاہم اس کا بائیکاٹ کر دیا گیا.

Comments are closed.