اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کے حق میں کھڑے ہوگئے

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کی کال پر کئی شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جب کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوگ احتجاج کرتے نظر آئے، آج عدم اعتماد سے پہلے مظاہرے روکنے کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ میں اہم اجلاس کے پیش نظر ریڈ زون میں مظاہرین کی آمد روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کردیاگیاہے جب کہ دس ہزار کے قریب پولیس اور سکیورٹی فورسز کو مامور کیا گیاہے۔

اسلام آباد میں رات گئے ایک معمر شخص اپنے دو بچوں کے ہمراہ پوسٹر اٹھائے سڑک پر عمران خان کے حق میں واک کررہا تھا اس کا موقف تھا کہ مجھے پتہ ہے میرے مارچ سے کچھ نہیں ہوگا لیکن میں ایک سچے لیڈر کیلئے نکلا تھا یہ رجسٹرڈ کرانے کیلئے آیا ہوں۔

http://

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے نکل کر ریڈ زون میں جانے کا فیصلہ کیاہے ، سول سوسائٹی بھی اس اقدام میں ان کا ساتھ دے گی,اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کے حق میں کھڑے ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران لوگوں کو ملک بھرمیں احتجاج کرنے کی کال دی تھی جب کہ تحریک انصاف کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عدم اعتماد کے دن بھی کارکن ڈی چوک آئیں گے۔

http://

سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کے حق میں مہم زور پکڑ چکی ہے جب کہ ٹوئٹر پر عمران خان کے حامی ٹرینڈ کررہے ہیں جس میں شہباز شریف کے بیان کو لے کر احتجاج بھی کررہے ہیں جس میں انھوں نے کہا ہے’ بیگرکانٹ بی چوزر’

بیرون ملک مقیم لاکھو ں پاکستانی بھی اپوزیشن رہنماوں پر ارکان خریدنے کے الزامات لگا رہے ہیں اور تحریک عدم اعتماد کو بیرونی فنڈڈ کمپئن کہا جارہاہے ، سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ اس کو جمہوری نہیں سمجھتے ۔

http://

عمران خان کے حامیوں کا موقف ہے کہ انھیں خوداری اور آزاد خارجہ پالیسی پر چلنے کی سزا دی جارہی ہے ،دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنماوں شہباز شریف اور خواجہ آصف کے امریکہ کے حق میں بیانات نے ان خدشات کوبڑھاوا دیاہے۔

Comments are closed.