شہبازاور حمزہ کی فوری ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا مسترد، پیر کیلئے نوٹسز جاری

لاہور( ویب ڈیسک)شہبازاور حمزہ کی فوری ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا مسترد، پیر کیلئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں اورآئندہ سماعت پر عدالت فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتیں فوری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے، لاہور کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق درخواست کی ابتدئی سماعت کی۔

سپیشل کورٹ سینٹرل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت ضمانت میں توسیع کا حکم واپس لے۔

درخواست پر فوری سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ عدالت قانون اور آئین کی محافظ بھی ہے، عدالت ضمانت میں توسیع کا حکم واپس لے،

جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے کہا کہ اگر عبوری ضمانت میں توسیع غلط ہے تو ایف آئی اے ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہے، یہ عدالت اپنے ہی حکم پر کیسے نظر ثانی کرے،ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ عدالت ہمارا کیس سننے کو ہی تیار نہیں ہے۔

سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج نے کہا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر کیسے آرڈر پاس کر سکتے ہیں؟وکیل نے کہا کہ حکم عدالت نے دینا ہے تاہم ان کو مؤقف سن لیا جائے۔

جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منسوخی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نوٹسز جاری کرتے چار اپریل کو وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔

Comments are closed.