وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کب؟ فیصلہ اسپیکر کریں گے، سیکرٹری اسمبلی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کب؟ فیصلہ اسپیکر کریں گے، سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج صرف شیڈول جاری ہو گاکوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے آ ج کے اجلاس کے حوالے سے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اسپیکرکواختیار ہے کہ وہ ووٹنگ کل کرواتے ہیں یا پیرکو۔

نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے کارروائی کا آغازہو چکاہے، وزارت اعلی کے امیدوار آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، اجلاس کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایجنڈا اورایس اوپیز جاری کردئیے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے دن ارکان اسمبلی اپنا شناختی کارڈ اوراسمبلی کارڈ ساتھ لائیں، ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہوگا۔ کوئی رکن اپنا موبائل فون اسمبلی میں نہیں لے جاسکے گا۔

ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی اپنا بیگ ایوان میں نہیں لے جاسکیں گی ، فریقین کی طرف سے حمایت حاصل کرنے کی ملاقاتیں اور رابطوں کے سلسلے بھی جاری ہیں۔

Comments are closed.