خیبر پختونخوا،18اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ختم، گنتی جاری
فوٹو : فائل
پشاور، ایبٹ آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا،18اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ختم، گنتی جاری ہے، جن پولنگ اسٹیشنز کے احاطہ میں ووٹرز موجود تھے وہاں ووٹ پول کرنے کی اجازت دی گئی۔،الیکشن میں 28ہزار 20امیدوار مد مقابل ہوں گے۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلئے بتیس سو چھبیس پولنگ اسٹیشن حساس جب کہ سولہ سو چھیالیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
اٹھارہ اضلاع میںچھ ہزار ایک سو چھہتر پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ،پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب اورلیڈی ہیلتھ ورکر و رضاکار کی تعیناتی بھی عمل لائی گئی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، 65 تحصیل نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات پرامن ماحول میں ہوں۔
پشاور میں پریس کانفرنس میں بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، خواتین امیدواروں کو زیادہ سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔
محمد علی سیف نے کہا کہ 80 لاکھ رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے، ایک ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس ترین ہیں اور 49 ہزار پولس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ضرورت پڑی تو فوج کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Comments are closed.