ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہو گئی، دونوں وفاقی وزرا نے استعفے دے دیئے
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہو گئی، دونوں وفاقی وزرا نے استعفے دے دیئے،یہ فیصلہ اپوزیشن کے ساتھ ایم کیو ایم کے ساتھ دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے دونوں وفاقی وزرا فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم ہاؤس بھجوادیے ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم اب باقاعدہ کابینہ سے علیحدہ ہوگئی ہے۔
ایم کیو ایم کے دونوں وزرا نے اپنے استعفوں کی توثیق رابطہ کمیٹی سے کرانے کے بعد استعفیٰ جمع کرایا، یہ استعفے اب میڈیا کو بھی شیئر کردیئے گئے ہیں اور خالد مقبول صدیقی نے اس کے بعد ہی وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔
امین الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمارے مسائل اربن ہیں اور پیپلز پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں اس لئے ان کی یقین دہانیوں پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن سے اتحاد درست ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے دونوں استعفے وفاقی حکومت کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور اب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مزید آئندہ کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
Comments are closed.