عمران کی فیملی کا نام لینا چھوڑ دو، بلاول کو آخری وارننگ ہے، شیخ رشید
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے عمران کی فیملی کا نام لینا چھوڑ دو، بلاول کو آخری وارننگ ہے، شیخ رشید نے فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس اندر کی خبر ہے تمہیں کچھ نہیں ملنےجارہا، جو سوچ رہے اقتدار انکی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا، عمران خان آئےگا اور چھاجائےگا،تم دیکھتےرہ جاؤ گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اپوزیشن کو گینگز آف تھری کا نام دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قذافی اور صدام کا مال تک نہیں چھوڑا ان کا معیار اتنا گرچکا ہےکہ دبئی سے لوگ بلارہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں عمران خان کےہاتھوں انقلاب آئے اور ضمیر فروشوں کا خاتمہ ہو، ان لوگوں کی چوریوں کی وجہ سے عمران خان کے ہاتھ بندھ گئے جس کے باعث ہمارے دور میں غریب عوام کو جو سہولت ملنی چاہیےتھی وہ نہیں ملی۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام کریم کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیاکوئی ایسا قانون ہےکہ دبئی میں بیٹھ کر کوئی ضمانت لے، میں نے نہیں سنا کہ دبئی میں بیٹھ کر کسی کی حفاظتی ضمانت ہوئی ہو۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ واضح کردوں کوئی کہیں نہیں جا رہا، پاکستان کاتقاضا ہےکہ حکومت ٹائم پورا کرے، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کیساتھ ہے، آرمی چیف وقت پورا کرینگے،جب وقت آئیگا تو فیصلہ ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو اللہ بچائےگا، اگر عمران خان عدم اعتما دمیں نہ بچاتو اللہ اس کو اور عزت دینےجارہاہے، اقتدار کے بھوکے ایک ہفتے کا وقت یاد رکھیں، اللہ مجھے زندہ رکھے وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے پاس اندر کی خبر ہے کہ اپوزیشن کو کچھ نہیں ملنے والا، جو یہ سوچ رہے اقتدار انکی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا۔
شیخ رشید نے جے یو آئی کو مخاطب کیا کہ اگر آپ کا مقصد انتشار کرنا یا ہنگامہ آرائی کرنا ہے یا مقصد عمران خان کے کارکنوں کا راستہ روکنا ہے کہ تو ہم چوبیس گھنٹے یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے 28 مارچ کو ن لیگ کو بھی جلسے کی اجازت دی ہے، جے یو آئی والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں انہیں بھی شوکاز نوٹس دے رہے ہیں.
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ تمام جماعتوں کو جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا.
Comments are closed.