عمران خان کا اسلام آباد جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے خصوصی پیغام
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے خصوصی پیغام جاری ہوا ہے جس میں عمران خان نے جلدی نکلنے کیلئے کہاں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ پاکستان کی جنگ کے ملک کے مستقبل کی جنگ ہے یہ صرف تحریک انصا ف کا جلسہ نہیں ہے اس لئے اسلام آباد آنے والوں کیلئے پیغام ہے جلدی نکلیں ۔
Prime Minister @ImranKhanPTI ‘s Exclusive Message for the Jalsa today at Parade Ground. #WeAreComingPMKhan pic.twitter.com/ChoUFraCt9
— PTI (@PTIofficial) March 26, 2022
میرا یہ پیغام تمام پاکستانیوں کیلئے ہے اور خاص کر جنھوں نے جلسہ میں شرکت کا پروگرام بنایا ہوا ہے تو جہاں جہاں بھی آپ ہیں جس وقت نکلناکا شیڈول ہے اس سے پہلے نکلیں تاکہ آپ جلسہ میں بروقت پہنچ سکیں۔
دوسری طرف تحریک انصاف جلسہ کا پنڈال سج گیا،38کنٹینرز سے مرکزی اسٹیج تیار، قافلے رواں دواں ہیں، کراچی ، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے ہزاروں گاڑیوں کے ساتھ قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔
جنوبی پنجاب کے اضلاع بھاولپور اور بھاولنگر سے قافلے سینیٹر و جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب عون عباس بپی کی قیادت میں صبح 05:00 بجے پریڈ کراؤنڈ اسلام آباد کی لئے روانہ ۔ #امربالمعروف #WeAreComingPMKhan pic.twitter.com/KH7BwMKHNO
— PTI (@PTIofficial) March 27, 2022
وزیراعظم عمران خان کی کال پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونیوالے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں،مرکزی اسٹیج کے علاوہ سینئر لیڈرشپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگادیا گیا۔
جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے جہاں ہزاروں کرسیاں الگ سے لگادی گئی ہیں جبکہ خواتین انکلوژرکوحفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ میں مرد شرکا کیلئے 50ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ نوجوانوں کیلئے ہدایات ہیں کہ وہ کرسیوں پر نہیں بیٹھیں گے اور وہ کھڑے ہو کر وزیراعظم سمیت دیگر مقررین کو سنیں گے۔
اب سے چند گھنٹے پہلے روہڑی سٹیشن کی صورتحال۔#چلو_چلو_عمران_کے_ساتھ#امربالمعروف pic.twitter.com/ahkV0PA3b3
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) March 26, 2022
پریڈ گراونڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر پہنچا دیا گیا،اس کے علاوہ جلسے کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رات گئے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامات اور مختلف شہروں سے آنے والے افراد کی تعداد کے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ وفاقی دارالحکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،گلگت بلتستان سے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں قافلے رات ہی پہنچ گئے تھے جب کہ کچھ راستے میں ہیں۔
پشاور سے پرویز خٹک، فیصل آباد سے فرخ حبیب، لاہور سے حماد اظہر،کراچی سے اسد عمر،علی زیدی اور خرم شیر زمان کی قیادت میں قافلے پہنچیں گے، تحریک انصاف کے کارکن پارٹی ترانوں کے ساتھ ایک جشن کی صورت میں اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔
Comments are closed.