پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی خبر ، پرویز الٰہی کیلئے فل سٹاپ
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی خبر ، پرویز الٰہی کیلئے فل سٹاپ لگانے کاحربہ ہوسکتاہے، خبر کے مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر تردید بھی آگئی۔
مختلف نجی ٹی وی چینلز پر یہ خبر چلی کہ عمران خان کی ہدایت پرسمری تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عہدہ چھوڑ دیں گے اور پنجاب اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے نجی چینل کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے درمیان مشاورت کا عمل جاری رہتا ہے تاہم اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار ہونے کی خبر درست نہیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تیاری کی خبرجھوٹی ہے ،نجی چینل پر چلنے والی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے.
ذرائع کے مطابق سمری کی تیاری کی خبر کے زریعے ق لیگ تک ایک پیغام پہنچایا گیاہے کہ اگر انھوں وزارت اعلیٰ کی لالچ میں اتحاد توڑا تو پھر ان کو بھی بند گلی میں دھکیلا جاسکتاہے۔
Comments are closed.