حکومت کااپنے اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے ایک اور رابطہ

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت کااپنے اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے ایک اور رابطہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےوزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور پرویز خٹک نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم کےوزرا بیرسٹر فروغ نسیم اورامین الحق سے ملاقات کی ، اس موقع پر جاوید حنیف اور صادق افتخار بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ خیرسگالی کاپیغام لےکرایم کیوایم پاکستان کےپاس گئےتھے۔ انھیں یہ پیغام دیا ہے کہ آپ ہمارےدوست ہیں ساتھ چلتےرہیں گے۔

شاہ محمود نے بتایا کہ ایم کیوایم وفدکیساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی،ہماری ایم کیوایم سےملاقات مثبت اورمفیدرہی۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم وفدنےواضح طورپرکہاپی پی کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا،پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔

ادھر ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بھی میڈیا ٹاک میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد یا معاہدہ ہونے کی تردید کر دی ہے انھوں نے کہا ہم نے مطالبات دئیے ہیں ابھی جواب کا انتظار ہے.

Comments are closed.