قومی اسمبلی کا اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا گیا
فوٹو :فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کا اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا گیا ، اپوزیشن نے احتجاج نہیں کیا، اسپیکر اسد قیصر نے رکن اسمبلی کی وفات کے پیش نظر اجلاس فاتحہ کے بعد پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کرنے کی روایت برقرار رکھی.
قومی اسمبلی کے رکن خیال زمان اورکزئی انتقال کر گئے تھے، اس دوران اپوزیشن نے بھی اجلاس جاری رکھنے کی کوشش نہیں کی اسپیکر اجلاس ملتوی کا آرڈر پڑھ کر چلے گئے.
اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں حکمت عملی ترتیب دی گئیں. اجلاس شروع ہونے کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نے دعا کرائی.
وزیراعظم پر عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس آج ہوگا، اجلاس کےلئے پندرہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیاہے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادایجنڈے میں شامل ہے۔
قومی اسمبلی کا یہ غیر معمولی اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے ریکوزیشن پربلایا گیا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، قومی سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا آرڈر بھی جاری کیا گیا۔
متحدہ اپوزیشن کی طرف سےآٹھ مارچ کو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی تھی، تاہم او آئی سی اجلاس کے باعث اجلاس بائیس کی بجائے پچیس کو بلایا گیاہے۔
عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کے چھیاسی ارکان کے دستخط تھے جن کی اسپیکر قومی اسمبلی نے تصدیق کر لی تھی، آج سے تبدیلی کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے ۔
قومی اسمبلی کے اس غیرمعمولی اجلاس سے متعلق ارکان کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں اورواضح کیا گیاہے کہ ایم این ایز، وزرا کے سیکورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کو ساتھ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اراکین مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابندہوں گے اور ایم این ایز کو شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا جائے گا۔
عدم اعتماد کےلئے بلائے گئے قومی اسمبلی سیشن میں مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔ اجلاس کیلئےسیکورٹی کےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
خصوصی انتظامات کا مقصد ایم این ایز کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانا ہے۔ دوران اجلاس پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر بھاری نفری تعینات رہے گی ۔۔۔۔۔۔ اجلاس کے دوران غیرمتعلقہ افراد کے ریڈزون میں داخلے پر سخت پابندی ہوگی۔
تحریک عدم اعتماد پر آج سے کارروائی شروع ہو جائے گی یا اسپیکر مرحوم رکن اسمبلی کےلئے مغفرت کی دعا کے بعد اجلاس ملتوی کرتے ہیں اس کا فیصلہ خود اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہی کریں گے۔
Comments are closed.