قوم 27مارچ کو بدی کیخلاف میرے ساتھ کھڑی ہو، وزیراعظم کا ویڈیو پیغام
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)عمران خان نے اپیل کی ہے کہ قوم 27مارچ کو بدی کیخلاف میرے ساتھ کھڑی ہو، وزیراعظم کا ویڈیو پیغام , کھلے عام ہارس ٹریڈنگ پرقوم کو بیدار کیاہے۔
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قوم کے نام پیغام میں کہا گیاہے کہ 27 مارچ کو پوری قوم باہر نکلے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کر سکے۔
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر جاری ہونے ووالے اس ویڈیو پیغام میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران 27 مارچ کے جلسے سے حوالے سے قوم کے نام اپنا پیغام دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔
27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے اور بتائے کہ ہم بدی کے خلاف ہیں۔ ڈاکوؤں کے ٹولے نے ملک کا پیسہ چوری کیا اور اب اراکین پارلیمنٹ کے ضمیر کی قیمتیں لگائی جارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان pic.twitter.com/0DE38w4YSU
— PTI (@PTIofficial) March 24, 2022
عمران خان نے کہا کہ آج ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے اور کرپشن کر رہا ہے، پیسے باہر بھیج رہا ہے، وہ اکٹھا ہو کر ہو کر عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا میں یہ چاہتا ہوں کہ ساری قوم 27 تاریخ کو میرے ساتھ نکلے، صرف ایک پیغام دینے کے لیے کہ یہ جو ملک میں جمہوریت اور قوم کے خلاف جرم ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، پوری قوم اس کے خلاف ہے، مزید کہا کہ 27 تاریخ کو قوم نکلے تاکہ سارے پاکستان کو چل جائے۔
میں چاہتا ہوں کہ آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے اس ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے،وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی 27مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کااعلان کررکھا ہے۔
Comments are closed.