ضمیر کا سودا کر کے حکومت بچتی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت، وزیر اعظم

درگئی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پارٹی منحرفین واپس آجائیں، باپ کیطرح معاف کر دونگا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا اپنے منحرفین ارکان کو واپس کےلئے گرین سگنل دیتے ہوئے کہا ہے پارٹی سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے واپس آو معاف کر دوں گا۔

وزیراعظم نے ملاکنڈ جلسہ میں ایک بار پھر اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لیا، انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے مجھے یورپ کے خلاف نہیں بولنا چایئے تھا، یہ بوٹ پالش سوٹ پہن کر ان کو اپنی خدمات پیش کرتاہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جن کے پیسے باہر پڑے ہوں وہ ملک کی بات کیسے کرسکتا ہے۔۔۔ تھری اسٹوجیز سازشیں کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا ابسلوٹلٹی ناٹ کیوں کہا تھا؟ انھوں نے مجھ سے اڈے دینے کا سوال کیا تھا۔وزیراعظم نے کہا ریکوڈیک میں ہم نے پاکستان پر چھ ارب ڈالر کا جرمانہ معاف کرایا ہے.

وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کے حوالے سے سے کہا کہ جسے یقین نہیں آتا وہ گوگل کرکے دیکھ لے، لٹروں نے ملک لوٹا ہے، آج سوشل میڈیا کا دور ہے نئی نسل میں شعور آگیا ہے، وہ اچھے برے کی تمیز کرسکتے ہیں۔

ضمیر کا سودا کر کے حکومت بچتی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آؤں، مجھے آخرت کی فکر ہے، عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے کہ حکومت چلی جائے.

انھوں نے کہا اب فیصلہ کن وقت آگیا، لوٹے اور ضمیر فروش میں فرق ہے، ایک لوٹا ہے جو کسی اور طرف چلا جائے جب کہ دوسرا وہ ہے جو پیسوں کی خاطر اپنا ضمیر اور دین فروخت کردے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکو اور چور پیسوں کے ذریعے ہماری ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، ساری قوم کے سامنے ضمیر کا سودا ہورہا ہے، عوام، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سب کے سامنے یہ سب کچھ ہورہا ہے.

عمران خان نے ایک بار پھر سندھ میں پیسوں کی بوریاں لانے کی بات کی۔ یہ بھی بتایا کہ نواز شریف اور زرداری پر جو مقدمات ہیں خود انھوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنائے۔

عمران خان نے ملک بھر میں پناہ گائیں بنانے کا عزم کیا، کہا سیاحت کو فروغ دیں گے ابتدا سکردو سے ہو گی، انھوں نے ہیلتھ کارڈ کا بھی ذکر کیا.

وزیراعظم نے کہا میں ہارنے والا نہیں ہوں، ورلڈ کپ میں جب ہار رہے تھے میں تب بھی ٹیم کو کہتا تھا ہم جیتیں گے پھر کہتا ہوں، یہ تھری اسٹوجیز ناکام ہوں گےجیت ہماری ہی ہوگی۔

Comments are closed.