اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کر دکھائے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپوزیشن کی طرف سے او آئی سی کانفرنس نہ ہونے دینے کی دھمکی پر جواب، کہا اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کر دکھائے، وزیر داخلہ شیخ برہم.

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا بطور وزیر داخلہ کہتا ہوں ان کےساتھ وہ ہوگا کہ اپنی نسلوں کو نصیحت کرکے جائیں گے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ امید بلاول بھٹو بھارتی آلہ کار بن کر او آئی سی کانفرنس سبوتاژ نہیں کریں گے.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہمارے خلاف ہے اور بوکھلائے ہوئے آپ ہیں، اپوزیشن کے پاس اگر نمبر پورے ہیں تو پھر خوف اور جلدی کیا ہے.

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس روکے جانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی شہباز شریف نے بھی حمایت کی ہے.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر اسپیکر نے پیر کو تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ کی تو پھر دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟ ہم ایوان میں دھرنا دے دیں گے.

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی خاموش نہ رہے اور کہا پی پی چیئرمین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لعل پاکستان میں او آئی سی ہونے سے روکتا ہے۔

Comments are closed.