کپتان بابراعظم ،عبداللہ شفیق اور رضوان نے یقینی شکست ٹال دی
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کپتان بابراعظم ،عبداللہ شفیق اور رضوان نے یقینی شکست ٹال دی، پاکستانی بیٹرز نے آسٹریلیا کیخلاف دو دن کی میراتھن اننگز کھیلی.
کراچی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ آخری دن سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ ختم ہوا، 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم نے 20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 196 رنز بنائے، جبکہ محمد رضوان نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
What a knock! Relive @iMRizwanPak's celebration! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/S9BxxykhVE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے پانچویں روز کھیل کا آغاز کیا۔ عبداللہ شفیق نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 305 گیندوں پر 96 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ وہ پیٹ کمنز کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پانچویں دن آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی فواد عالم رہے جو 9 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے،اس کے بعد بابر کا ساتھ دینے محمد رضوان آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے رہے.
بابراعظم نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے کئی ریکارڈز بنائے، لیکن وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری صرف 4 رنز کے فرق سے مکمل نہیں بناسکے اور 196 رنزکی اننگز کھیل کر نیتھن لائن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد آنے والے فہیم اشرف مہمان ثابت ہوئے اور نیتھن لائن کا شکار بنے، اس کے بعد نعمان علی نے میچ ختم ہونے تک رضوان کا ساتھ دیا.
Determined. Focused. Simply Sensational. These are some words we will use to describe today. 👏🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/IBZ9r3jbv2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی جس کے بعد پاکستان کو آخری اننگز میں میچ جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف ملا تھا.
پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 148 رنز بنا سکی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں عثمان خواجہ کے 160 رنز کے بدولت 556 رنز بنائے تھے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز کی سیریز اور ایک ٹی 20 راولپنڈی میں کھیلا جائے گا.
Comments are closed.